سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم جیسے غیر فطری اتحاد کی کوئی ضرورت نہیں۔
موجودہ صورتحال پر جاری کردہ بیان میں سربراہ تحریک لبیک نے کہا کہ
موجودہ حکومتی اتحاد بھی علامتی ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہر محاذ پر کرپٹ، چوروں، ڈاکوں، دین دشمن اور نا اہل حکمرانوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، آئین سے روگردانی برداشت نہیں کی جا سکتی، اعلی عدلیہ نے آئین کی حفاظت یقینی بنائی۔
انہوں نے کہا کہ آئین کو پس پشت ڈالنے کا بیانہ غیر جمہوری قوتوں کا ہوتا ہے، آئین کو پس پشت ڈالنے کا بیانہ غیر جمہوری قوتوں کا ہوتا ہے، پہلی بار پارلیمانی جمہوری تاریخ میں دیکھا کہ اقلیت نے اکثریت کو یرغمال بنایا ہوا تھا۔
حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ عمران خان کا خیال تھا کہ ملک میں کوئی آئین اور قانون نہیں وہ ہوگا جو وہ چاہیں گے، اقتدار کے پجاری نے ملک میں غداری کے سر ٹیفیکیٹ تقسیم کرنا شروع کردیے ہیں۔سربراہ تحریک لبیک کا مزید کہنا تھا کہ
ملکی بھاگ دوڑ نا اہل لوگوں کے ہاتھوں سے نکل کرنا قابل اعتبار لوگوں کے ہاتھوں میں چلی گئی، باریوں کی سیاست کے خاتمے سے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔
تحریک لبیک پاکستان کو غیر فطری اتحاد کی ضرورت نہیں ،سعد رضوی
12
اپریل 2022
