آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

11  ‬‮نومبر‬‮  2021

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا آج دبئی میں مدمقابل ہیں۔ پاکستان کی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے۔ پاکستان ٹیم گروپ سٹیچ میں روایتی حریف انڈیا سمیت نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر 10 پوائنٹس کے ساتھ گروپ ٹو میں ہیلی پوزیشن پر رہی۔

میچ سے قبل پاکستان کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان کے ان فارم وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور شعیب ملک جو کہ فلو کا شکار تھے فٹ ہو گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق جمعرات کی دوپہر کو ٹیم کے ڈاکٹر نے دونوں کا معائنہ کرکے ان کو آج کا میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved