پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے چھوٹے بھائی شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہی شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔
بھائی کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ متحدہ اپوزیشن کی کاوشوں سے پاکستان میں آئینی تبدیلی کے ذریعے شہباز شریف کو انتہائی مشکل حالات میں وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری ملی ہے۔
متحدہ اپوزیشن کی کاوشوں سے پاکستان میں آئینی تبدیلی کے ذریعے شہباز شریف کو انتہائی مشکل حالات میں وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری ملی ہے۔ انہیں اور قوم کو بہت دعائیں۔ اللہ تعالٰی ان کی رہنمائی فرمائے اور پاکستانی عوام کی خدمت کی توفیق دے۔ آمین
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) April 12, 2022
انہوں نے بھائی کو دعا دی کہ اللہ ان کی رہنمائی فرمائے اور پاکستانی عوام کی خدمت کی توفیق دے۔