واپسی کی تیاریاں، وزیراعظم شہباز شریف کا نواز شریف اور اسحق ڈار کو پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم

12  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نوازشریف اور سابق وزیر خزانہ کو پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آج سینئر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کیا جا رہا ہے، وہ پاکستانی ہیں اور گرین پاسپورٹ ان کا حق ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نوازشریف کے ساتھ سابق وزیر خزانہ اور سینیٹر اسحق  ڈار کو بھی پاسپورٹ جاری کرنے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  کے مطابق وزیراعظم نے پاسپورٹ کی تجدید کے احکامات وزارت داخلہ کو جاری کئے ہیں، علاوہ ازیں لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھی پاسپورٹ کی تجدید کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔انتخاب کے بعد  قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا  کہ ملک میں کوئی غدار نہیں،  اور نہ ہی کوئی  پاکستان مخالف ہے، ہم نوازشریف کے کیسز کو قانون کی روشنی میں دیکھیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved