وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز کا سعودی عرب اور چین کے دورے کا امکان

12  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم شہباز شریف کا منصب سنبھالنے کے بعد برادر اسلامی ملک سعودی عرب اور چین کے دورے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق دورہ سعودی عرب کیلئے گراؤنڈ ورک کا آغاز کردیا گیا ہے اور بطور وزیراعظم یہ شہباز شریف کا کسی بھی ملک کا پہلا دورہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کا دورہ چین کا بھی امکان ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں اور ان کو روس، چین اور ترکی کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved