روس نے دوست ممالک کو سستا تیل بیچنے کی بڑی پیشکش کر دی۔
روس کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں وہ دوست ممالک کو تیل کی دیگر مصنوعات بھی انتہائی سستی بیچنے پر تیار ہے۔یوکرین پر پابندیوں کے بعد روس نے دوست ممالک کو 80 ڈالر فی بیرل قیمت پر تیل بیچنے کی پیشکش کر دی۔
خیال رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 سے 4 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔گزشتہ روز دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 99 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا تھا جب کہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل سطح پر موجود تھی۔
روس نے دوست ممالک کو بڑی پیشکش کر دی
13
اپریل 2022