سازش کے تحت ہمارے عظیم فوج کے خلاف پروپیگنڈا ہورہا ہے، شیخ رشید

13  اپریل‬‮  2022

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ  ایک سازش کے تحت ہمارے عظیم فوج کے خلاف پروپیگنڈا ہورہا ہے، اور یہ سب کچھ بوٹ پالش والے کی وجہ سے ہورہا ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کوخطرہ ہے، عالمی طاقتیں عمران خان کومرواسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن میں تاخیرکریں گے، چوروں کواوپرلانا عالمی سازش ہے، لوگ ان کو دیکھنا نہیں چاہتے، فیصلوں کے ساتھ کیسے کھڑے ہونگے، لندن سے فوج کوگالیاں دینے والے اب بوٹ پالش کررہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  ایک سازش کے تحت ہمارے عظیم فوج کے خلاف پروپیگنڈا ہورہا ہے، اور یہ سب کچھ بوٹ پالش والے کی وجہ سے ہورہا ہے، یہ لندن میں بیٹھ سازش کرتے رہے، جنہوں نے لندن اور گجرنوالہ سے فوج کو گالیاں دیں اگر ان کی بات ہوسکتی ہے تو ہمیں بھی کرنا چاہیئے، یہ ہماری فوج ہے اور ہم فوج کے ساتھ ہے، جن لوگوں پر فرد جرم عائد ہونا تھا اسی دن انھوں نے حلف اٹھایا،اب ڈالروں کی بارش ہوگی اور غیر ملکی تواتر کے ساتھ پاکستان کے دورے کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ  15جون کی تاریخ دیتا ہوں عمران خان کال دے گا، اسلام آباد کی کال دینے سے پہلےعمران خان کی جان کوخطرہ ہے، عمران خان کوجیل میں بھی ڈالا جا سکتا ہے، نوازشریف نئے پاسورٹ کے ساتھ آئیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved