16 اپریل سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کرانے کی استدعا مسترد

13  اپریل‬‮  2022

لاہور ہائیکورٹ نے 16 اپریل سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب عمل میں لانے کی درخواست مسترد کردی۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب سے متعلق درخواستیں حمزہ شہباز و دیگر افراد کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ تمام فریقین غیر جانبداری سے آئینی فرائض انجام دیں، ڈپٹی اسپیکر  16 اپریل کو  وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کروائیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز سمیت دیگر کی درخواستوں پر 12 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved