ڈاکٹر شہباز گل کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کاچیف آف سٹاف مقرر کر دیا گیا ہے ۔
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف کی اجازت سے ڈاکٹر شہباز گل کو چیئرمین کا چیف آف سٹاف مقرر کیا گیا ہے ۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں اس ذمہ داری پر ڈاکٹر شہباز گل نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے ہمارے مرحوم بھائی نعیم الحق صاحب یہ ذمہ داری ادا کر رہے تھے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان صاحب اور پارٹی قیادت کے اعتماد کا شکریہ۔ اس سے پہلے ہمارے مرحوم بھائی نعیم الحق صاحب یہ زمہ داری ادا کر رہے تھے۔ انہوں نے اپنی وفاداری؛ محنت اور کارکردگی سے جو معیار بنایا میرے لیے اس پر پورا اترنا آسان کام نہیں ہوگا۔ انشااللہ اپنی پوری کوشش کروں گا pic.twitter.com/MvSqv09UmV
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 13, 2022
انہوں نے اپنی وفاداری؛ محنت اور کارکردگی سے جو معیار بنایا میرے لئے اس پر پورا اترنا آسان کام نہیں ہوگا۔ انشااللہ اپنی پوری کوشش کروں گا۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر شہباز گل پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی بھی رہ چکے ہیں۔