ایم کیو ایم نے وزیر اعظم شہباز شریف سے بڑا مطالبہ کر دیا

13  اپریل‬‮  2022

متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت نے وزیراعظم شہباز شریف سے 27 نکاتی معاہدے پر عملدرآمد کا مطالبہ کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت ایم کیو ایم کی قیادت سے بہادر آباد میں ملاقات کی دوران ملاقات ایم کیو ایم کی قیادت نے شہباز شریف سے 27 نکاتی معاہدے پر ہر صورت مرحلہ وار عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

ایم کیو ایم قیادت نے وزیراعظم سے کے فور، اربن ڈیولپمنٹ پیکیج، ریپڈ ماس ٹرانزٹ، مردم شماری سمیت تمام نکات پر عمل درآمد کے حوالے سے بات کی۔

شہباز شریف سے ملاقات میں ایم کیو ایم نے واضح طور پر کہا کہ تمام وعدوں پر عمل درآمد چاہتے ہیں.

جبکہ آج کے دورے سے متعلق خالد مقصود صدیقی کا کہنا تھا  کہ ان کا آج کا دورہ وزیر اعظم کا  رسمی تھا    آج کچھ بھی طے نہیں ہوا  جو بھی طے ہونا ہے وہ اسلام آباد میں طے ہو گا ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved