سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم نے نکل کر بتا دیا ہے کہ ہمیں امپورٹڈ حکومت نامنظورہے۔
پشاور میں جلسے سے کطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ایک قوم بن چکی ہے ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ہم آزادی چاہتے ہیں یا غلامی، کیا ہم امریکیوں کی غلامی کرنے آئے ہیں؟
عمران خان نے دوٹوک پیغام دیا کہ او امریکیو! ہمیں تمہاری معافی کی ضرورت نہیں ہے تم ہوکون ہمیں معاف کرنے والے؟ میں سوائے اللہ کے کسی کے آگے نہین جھکا غیرت مند کبھی کسی کےسامنے نہیں جھکتے غریب غیرت مندآدمی کی بھی سب عزت کرتےہیں، لاالہ الاللہ پر ایمان ہو تو کبھی کسی امریکا یا سپرپاور کے سامنے نہیں جھکتے ہمیں کوئی کچھ بھی کہےہم نےلاالہ الاللہ پر کھڑا ہونا ہے شہبازشریف کہتاہےبھکاری کبھی اپنی مرضی نہیں چلاسکتا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ امریکیوں ہمیں تمہاری معافی کی ضرورت نہیں ہے، تم ہو کون جو ہم پاکستانی تم سے معافی مانگیں، نوازشریف اور زرداری کے دور میں ڈرون حملے ہوئے ان کے منہ سے ایک لفظ نہیں نکلا‘۔
مراسلے میں واضح لکھا ہے امریکا تب پاکستان سےتعلقات ٹھیک کریگااگرعمران خان کوہٹاؤگے مراسلےمیں لکھا تھا عمران خان کو ہٹادو پاکستان کوسب معاف کر دیا جائے گا۔
پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ باہر سے مسلط کی گئی حکومت کو نہیں مانتے نوازشریف اور ان کی فیملی پر مقدمات ہیں یہ ضمانت پر ہیں مفرور ہیں امریکیوں نے زیادتی کہ ملک کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو مسلط کر دیا اور ہماری قوم کی توہین کی ۔
امریکی دھمکی آمیز خط میں کیا لکھا تھا؟ عمران خان نے سب بتا دیا
13
اپریل 2022
