عمران خان نے تحریک عدم اعتماد میں عدلیہ کے کردار پر سوال اٹھا دیا

13  اپریل‬‮  2022

سابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے دوران عدلیہ کے کردار پر سوال اٹھا دیا ہے۔

آج پشاور جلسے میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میرا تو جینا مرنا پاکستان میں ہے،  میں نے ایسا کیا جرم کر دیا تھا کہ آپ رات 12 بجے عدالت کھول کر بیٹھ گئے؟

عمران خان کا کہنا تھا کہ اس تحریک کے دوران ہمارے دو زبردست ہیرو نکل کر سامنے آئے ہیں، ایک علی محمد خان، جنہوں نے پارلیمنٹ میں اکیلے کھڑے ہو کر زبردست تقریر کی، اور دوسرا  ہیرو قاسم سوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ججز سے پوچھتا ہوں کیا قاسم سوری نےدرست نہیں کہا تھا کہ مراسلے میں واضح لکھا ہے کہ امریکہ تب پاکستان سےتعلقات ٹھیک کرے گا، اگرعمران خان کوہٹاؤگے؟ مراسلےمیں لکھا تھا عمران خان کو ہٹادو پاکستان کوسب معاف کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں آزاد عدلیہ کیلئے جیل گیا، کبھی اداروں اور عدلیہ کیخلاف عدالت کو نہیں بھڑکایا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مجھے نکالنے کی سب سے زیادہ خوشی بھارت اور اسرائیل میں منائی گئی، سب کان کھول کر سن لیں یہ وہ 1970ء کا پاکستان نہیں ہے، جب امریکہ نے سازش کرکے ذوالفقار بھٹو کو  ہٹایا اور پھر چوروں نے اسےپھانسی لگوائی۔

انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم سب اکٹھے ہو جاؤ اب جب بھی الیکشن ہوگا یہ قوم تمہارے ساتھ وہ کرے گی کہ تمہاری سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے گی ، جو غیرت مند ہوتا ہے لوگ اس کی عزت کرتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ اگلے ہفتے عوام کو کال دے رہا ہوں جیسے پچھلے ہفتے باہر نکلے تھے اب پھر دوبارہ نکلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہفتے کو میں کراچی میں نکلوں گا اور میں اپنی زندہ قوم کو کہتا ہوں آپ نے اپنی آزادی کیلئے ہر شہر میں اس ہفتے کو نکلنا ہے، جب تک نئے الیکشن نہیں ہوتے تب تک  اس حکومت کے خلاف نکلوں گا، ہم ان چوروں کی حکومت قبول نہیں کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved