پاکستان سے متعلق افواہیں غلط ثابت ہوئیں دورہ پاکستان نے خیالات کو بدل دیا،لبو شین

13  اپریل‬‮  2022

آسٹریلوی بلے باز مارنس لبوشین نے کہا ہے کہ پاکستان آنے سے قبل بہت سی افواہیں سن رہے تھے مگر دورہ پاکستان نے خیالات کو بدل دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پوڈ کاسٹ کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیا۔

مارنس لبوشین کا کہنا تھا کہ یہ ایک شاندار دورہ رہا، پاکستانی تماشائیوں نے جتنی حوصلہ افزائی کی ایسا لگ رہا تھا جیسے آسٹریلوی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ میں کرکٹ کھیل رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے سے قبل بہت سی افواہیں سن رہے تھے مگر دورہ پاکستان نے خیالات کو بدل دیا ہے۔

آسٹریلوی بیٹر کا کہنا تھا کہ سیریز میں شاہین آفریدی، محمد رضوان، عبداللہ شفیق اور امام الحق کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا۔

اسی پوڈ کاسٹ کے دوران شاہین آفریدی نے کہا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو قریب آنے کا موقع ملا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved