برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کی وزیراعظم منتخب ہونے پر شہبازشریف کو مبارکباد

13  اپریل‬‮  2022

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پرمیاں  محمد شہبازشریف کو مبارکباد دی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں  برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام تعلقات کے گہرے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں اور میں پاکستان کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے شعبوں پر مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد میاں شہبازشریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved