وزیر اعظم شہباز شریف کی وزیر اعلیٰ سندھ کو لوگوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت

13  اپریل‬‮  2022

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعلی کو صوبہ سندھ کے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔

کراچی – (اے پی پی): بدھ کے روز وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی اور صوبے کی انتظامی اور امن و امان کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ کو صوبے کے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ہدایت کی ،وزیر اعلی سندھ نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر اپنی کابینہ کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔

مراد علی شاہ نے انہیں یقین دلایا کہ وہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کرسندھ کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائیں گے۔ملاقات میں اراکینِ قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی، مولانا اسعد محمود، احسن اقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved