متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے محمد شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد – (اے پی پی): بدھ کے روز اپنے ٹویٹ میں انہوں نے وزارت عظمیٰ کا انتخاب جیتنے پر شہباز شریف کو مبارکباد دی ۔جبکہ ایک ٹویٹ میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد النہیان نے بھی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
His Highness Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan, Crown Prince of Abu Dhabi and Deputy Supreme Commander of the Armed Forces, sends congratulatory message to H.E. Muhammad Shahbaz Sharif, on his election as Prime Minister of the Islamic Republic of Pakistan pic.twitter.com/lc66FvCYzz
— UAE Embassy PK (@uaeembassyisb) April 13, 2022
ابوظہبی کے ولی عہد اور اماراتی مسلح افواج کے نائب سپہ سالار شیخ محمد بن زاید النہیان نے بھی محمد شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد میاں شہبازشریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔