ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اسپیکر کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا

14  اپریل‬‮  2022

قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کے ہفتے کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جو 16 اپریل کو شام 4 بجے ہونا تھا اب 22 اپریل کو سہ پہر 3 بجے ہوگا.
شہباز شریف کے بطور وزیر اعظم انتخاب اور ان کی تقریر کے فوراً بعد قاسم سوری اچانک ایوان میں واپس آگئے اور اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کر دیا تھا۔
یاد رہے کہ اسد قیصر اور قاسم سوری کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں سے مستعفی ہونے کے بعد قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت پپینل آف چیئر سردار ایاز صادق نے کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved