سابق وزیر اعظم عمران خان پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کیا جرم کیا تھا کہ رات 12 بجے عدالتیں لگائی گئیں؟۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی تم نے آئین توڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سویلین مارشل لاء لگایا تھا، آئین توڑنے، سویلین مارشل لاء لگانے پر رات کو عدالت لگی، آئین شکنی کی سزا ضرور ملے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران کی آہ وبکا بتا رہی ہے وہ ہم سے این آر او مانگ رہے ہیں، این آر او نہیں ملے گا۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ اتوارکوپاکستان کے ہر شہر میں لوگ باہر نکلے،پوری قوم کا شکریہ، میں اگلے ہفتے عوام کو دوبارہ کال دے رہا ہوں کہ جیسے پچھلے ہفتے باہر نکلے تھے اب پھر دوبارہ نکلیں۔