امریکا کی شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

14  اپریل‬‮  2022

امریکی وزیر خارجہ نے شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان 75 برسوں سے وسیع تر باہمی مفادات کا اہم شراکت دار ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں۔انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کے ساتھ طویل مدتی تعاون جاری رکھنے کے متمنی ہیں۔ امریکا کے نزدیک مضبوط، خوشحال اور جمہوری پاکستان دونوں ملکوں کے مفاد میں ضروری ہے۔

امریکی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کو مضبوط،خوشحال اور جمہوری ملک کے طور پر دیکھتا ہے جو باہمی مفادات کے لیے لازم ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved