بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

14  اپریل‬‮  2022

الیکشن کمیشن نے بلوچستان حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن میں بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن میں چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا پیش ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان اسمبلی نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد پاس کی ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخاب میں تاخیر نہیں ہو سکتی، بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا کہہ دیں تو ہم کس قانون کے تحت تا خیر کر سکتے ہیں، بلوچستان اسمبلی کی پاس کردہ قرارداد کی کوئی اہمیت نہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ مردم شماری حلقہ بندیوں کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر بحث لایا گیا، سپریم کورٹ نے واضح ہدایت کی ہے بلدیاتی الیکشن ہر صورت کراتے ہیں۔وکیل بلوچستان حکومت نے موقف اختیار کیا کہ بلوچستان کی آبادی بڑھ گئی ہے ،دوبارہ حلقہ بندیاں ضروری ہیں، انتخابی فہرستیں بن گئیں، نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت لیت ولعل سے کام لیتی ہے اور فنڈز کا بہانہ بناتی ہے تو ہم سپریم کورٹ جائیں گے ، صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات انعقاد میں مدد نہیں کررہی سپریم کورٹ کو بتادیں گے، آپ کی اسمبلی قرارداد پاس کرے کہ الیکشن نہیں ہو سکتے کیا ہم مان لیں۔ْ

الیکشن کمیشن نے بلوچستان حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے، کوئٹہ اور لسبیلہ کے سوا بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو ہونگے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved