آپ کی کارکردگی باعث فخر ہے، شکست کے باوجود وزیراعظم کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

11  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیاء کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے انہیں بہترین کرکٹ کھیلنے پر داد دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان لمحات میں مجھے آپ سب کے احساسات کا خوب ادراک ہے کیونکہ کرکٹ کے میدان میں مجھے بھی ایسی ہی مایوسیوں کا سامنا رہا۔ مگر جس معیار کاکھیل آپ نے پیش کیا اور جیت کےبعد جس نوعیت کی عاجزی آپ نے دکھائی اس پر آپ سب کو فخر ہونا چاہیے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے جیت پر آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو بھی مبارکباد پیش کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved