فلسطین میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ہے، اسرائیلی فوج نے آج 14 سالہ بچے سمیت 4 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ مغربی کنارے رام اللہ شہر کے داخلی راستے میں تین فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا شہید ہونے والوں میں 14 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔اسرائیلی فوج نے 14 سالہ نوجوان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس نے فوجیوں پر پیٹرول بم پھینکا تھا۔فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کی گرفتاری اور چھاپے کے بعد ان جھڑپوں میں ایک اور فلسطینی کو اسرائیل فورس نے شہید کیا۔
اس سے قبل بدھ کے روز 34 سالہ فلسطینی وکیل محمد حسن محمد عساف کو بھی فوج نے گولی مارنے کی اطلاع دی تھی۔