پی ٹی آئی کے کتنے ارکان نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ نہیں دیا؟ نام سامنے آگئے

14  اپریل‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف  پی ٹی آئی کے ان ارکان قومی اسمبلی کے نام سامنے آگئے ہیں جنہوں نے اپنی رکنیت سے استعفے نہیں دیے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سے استعفے نہ دینے والے پی ٹی آئی کے 22 منحرف ارکان میں فرخ الطاف، عامر سلطان چیمہ، افضل ڈھانڈلہ، غلام محمد لالی، عاصم نذیر، نواب شیر وسیر ، راجہ ریاض، ریاض فتیانہ، غلام بی بی بھروانہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ رائے مرتضٰی اقبال، احمد حسین ڈیہڑ، قاسم نون، غفار وٹو ، سمیع الحسن گیلانی، مخدوم مبین ، باسط سلطان بخاری بھی استعفیٰ نہ دینے والوں میں شامل ہیں۔

عامر طلال گوپانگ، امجد فاروق کھوسہ، سردار جعفر لغاری ، سردار  ریاض مزاری، جویریہ ظفر آہیر اور وجیہہ اکرم نے بھی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے بطور قائم مقام اسپیکر آج پی ٹی آئی کے 123 اراکین کے استعفے منظور کیے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں قاسم سوری نے کہا کہ بطور قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی مجھے موصو ل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کو رولز اور ضابطے کے تحت منظور کرلیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved