فلپائن میں شدید بارشوں اور سیلابوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 123 ہو گئی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ شدید طوفانی صورتحال نے فلپائن کے ایک بڑے حصے کو متاثر کیا ہے۔
رواں برس سمندری طوفان میگی فلپائن سے ٹکرانے والا پہلا سائیکلون ہے۔ سات ہزار چھ سو جزائر پر مشتمل فلپائن میں سالانہ قریب بیس سمندری طوفان آتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے جاری موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں ہزاروں افراد کو عارضی مراکز میں منتقل کیا گیا ہے۔