سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، سندھ حکومت نے اپریل کی تنخواہیں پنشن 25 تاریخ کو ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نےعیدالفطر کی مناسبت سے ماہ اپریل کی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن 5 دن قبل 25 اپریل تک جاری کرنے کے احکامات دے دیے۔
اطلاعات کے مطابق محکمہ خزانہ نے حکم پر عمل درآمد شروع کردیا ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن 25 اپریل کو جاری کردی جائیں گی۔