انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی کے معاملے پر وزیراعظم کی اتحادیوں، وزرا سے ملاقات

12  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیر اعظم عمران خان نے حکمران جماعت پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے متعدد قانون سازوں سے ملاقات کی۔
حکومت نے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس ملتوی کر دیا ہے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر منانے کی ایک کوشش اور کر رہی ہے جبکہ حکومت کی اتحادی جماعتوں نے تصدیق کی ہے کہ یہ اجلاس حکومت نے اُن کے تحفظات کی وجہ سے ملتوی کیا ہے۔اس کے بعد وزیر اعظم نے چیئرمین سینیٹ ساجد سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی، اور قائد ایوان شہزاد وسیم سے بھی ملاقات کی۔
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے بیان میں کہا گیا کہ ان رہنماؤں نے وزیر اعظم سے ملاقات میں پارلیمنٹ میں موجودہ قانون سازی کے عمل اور ملک کے سیاسی حالات اور مختلف حلقوں میں زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں پر گفتگوکی۔
وفاقی وزیر طارق بشیر احمد چیمہ نے بتایا کہ اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم عمران خان سے کہا کہ یہ ایک ایسا معاملہ ہے کہ جس پر سیاسی جماعتوں کی قیادت سے مشاورت ضروری ہو گی۔
یاد رہےوفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپنی ٹویٹس میں کہا تھا کہ انتخابی اصلاحات ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے اور ہم نیک نیتی سے کوشش کر رہے ہیں کہ اس پر اتفاق رائے پیدا ہو۔
انھوں نے مشترکہ اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں سپیکر اسد قیصر کو اپوزیشن سے ایک بار پھر رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے تاکہ متفقہ انتخابی اصلاحات کا بل لایا جا سکے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved