پاکستانی برآمدات میں 28فیصد اضافہ ریکارڈ

12  ‬‮نومبر‬‮  2021

وفاقی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ اکتوبر میں پاکستان کی برآمدات میں 17.5 فیصد اضافہ ہوا ہے، پاکستان کے 8 شعبوں بشمول ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں چار مہینوں میں 28.67 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں پاکستان کی برآمدات میں 17.5 فیصد اضافہ ہوا ہے، پاکستان کے 8 شعبوں بشمول ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں چار مہینوں میں 28.67 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ ان شعبوں میں ترقی کی ایک وجہ روپے کی قدر میں کمی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں زیادہ طلب ہے۔

وفاقی وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہماری تاریخ میں کسی بھی اکتوبر میں سب سے زیادہ برآمدات ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ اکتوبر 2021 کے لیے برآمدی ہدف 2 ارب 60 کروڑ ڈالرز تھا۔ انہوں نے اس پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ریکارڈ کے مطابق خواتین کے ملبوسات کی برآمدات میں گزشتہ سال کے 22 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ 27 کروڑ ڈالر تک اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکا، برطانیہ اور چین مالی سال 2022 کے پہلے چار ماہ کے دوران پاکستان کی برآمدات میں سرفہرست رہے۔امریکہ کو پاکستان کی برآمدات رواں سال جولائی سے اکتوبر کے درمیان 2 ارب 8 کروڑ ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے اسی مہینوں میں ایک ارب 55 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved