فوجی اڈوں کے مطالبے پر ہمارا جواب بھی ایبسو لوٹلی ناٹ ہو تا ،پاک آرمی

14  اپریل‬‮  2022

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار  نے  کہا کہ  امریکہ نے فوجی اڈے نہیں مانگے ،اگر ایسا مطالبہ ہوتا بھی تو ہمارا جواب ایبسو لوٹلی نا ٹ ہوتا ۔

آج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ہمیں سیاست میں مت گھسیٹا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کہ اگر کسی کے پاس فوج کی مداخلت کے ثبوت ہیں تو وہ سامنے لیکر آئے۔

پاک فوج نے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق جلسے جلوسوں میں بات کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ترین ہاتھوں میں ہے اس لیے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بات کرتے ہوئے احتیاط کر یں ۔

دوسری جانب ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نےکہا پہلی بات تو یہ کہ امریکہ نے فوجی اڈے نہیں مانگے تھے اور نہ ہی ایسا کوئی مطالبہ کیا گیا ،لیکن اگر اڈے مانگے بھی جاتے تو فوج کاجواب بھی ایبسولیوٹلی ناٹ ہو ہوتا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے حقائق سے پردہ اُٹھاتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان  نے خود  آرمی چیف سےرابطہ کیا تھا ، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی وزیراعظم ہاؤس گئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved