قرض کیلئے آئی ایم ایف سے مذاکرات، وزیراعظم شہباز شریف کا تازہ ترین بیان سامنے آ گیا

14  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شرائط بہت سخت ہیں،  ہم مذاکرات کریں گے۔

وزیراعظم ہاؤس میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا  کہ ایک دو روز میں وفاقی کابینہ کی تشکیل کا پہلا مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  آئینی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے میٹنگز اوربریفنگز  کا سلسلہ جاری ہے، خزانہ، توانائی اور پٹرولیم پر بریفنگ لی ہے، ان کی  بہت گھمبیر صورتحال ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے آج رات سے دوبارہ سے بات چیت کا سلسلہ شروع کریں گے، ان سے سخت شرائط پر نظر ثانی کروانے کی کوشش کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کی توسیع کے معاملے پر حقائق کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے، نوازشریف کو جب ڈاکٹر اجازت دیں گے واپس آجائیں گے، پاکستان کی سیاست میں مذہبی معاملات کو لانے سے پرہیز کرنا چاہیے، تمام مذاہب کو مکمل آزادی ہونی چاہیے، لنگر خانے مخیر حضرات چلا رہے ہیں، چلاتے رہیں، ہم بند نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کے باعث سابق حکومت پر کری تنقید کیا کرتی تھی، یہاں تک کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے سابق حکومت کے بجٹ کو پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ قرار دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved