سازش نہیں ہوئی، پاک فوج کے بیان سے اتفاق کرتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

15  اپریل‬‮  2022

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ  نیڈپرائس کا کہنا ہے کہ  سازش کے حوالے سے ہمارا مؤقف بڑا واضح ہے، پاکستان کی فوج کے ترجمان کے بیان سے اتفاق کرتے ہیں۔

 ترجمان امریکی محکمہ خارجہ  نیڈپرائس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن، جمہوری اقدار کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان میں کسی ایک جماعت کی حمایت نہیں کرتے ہیں ، ہم پر لگائے جانے والے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔انہوں نے   شہبازشریف کو  پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکبادبھی دی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کے ترجمان کے بیان سے متفق ہیں۔ سازش سے متعلق ہمارا پیغام اورموقف واضح ہے۔  پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے بلکہ پرامن جمہوری اصولوں اورانسانی حقوق کوسپورٹ کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved