شاہد آفریدی کا عمران خان کو ایک اور مشورہ

15  اپریل‬‮  2022

سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے  مجھے اس بات کا اندازہ تو اچھی طرح تھا کہ جب میں شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد دوں گا تو مجھے کیا جواب ملے گا۔

نجی ٹی وی کےپروگرام میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی آئین اور قانون سے اوپر نہیں ہے۔شہباز شریف بھی آئین کی وجہ سے وزیراعظم بنے ہیں۔ہمیں آرمی کی طرح عدالتوں سمیت باقی اداروں کو بھی مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کو خوابوں میں دیکھتا تھااور ان کی طرح کا بننا چاہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا نظریہ ایک لیڈرکا نظریہ تھا۔لیڈر خود کام نہیں کرتا وہ صرف نظریہ پیش کرتا ہے۔لالہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ میں آنا چاہیے تھا۔وہ ایوان میں رہ کربہت مضبوط اپوزیشن کر سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا اندازہ تو اچھی طرح تھا کہ جب میں شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد دوں گا تو مجھے کیا جواب ملے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کسی پارٹی کو مبارک باد نہیں دی بلکہ میں نے اپنے ملک کے وزیراعظم کو مبارکباد دی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved