ناظم جوکھیو قتل کیس میں گرفتار ملزمان نے مقتول کا موبائل فون کنویں میں پھینکنے کا اعتراف کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ میں 50 سے 60 فٹ گہرا کنواں کئی سال سے خشک ہےاس میں گرفتار ملزمان نے مقتول کا موبائل فون پھینکنے کا اعتراف کر لیا۔
دوسری جانب بلوچستان ہائی کورٹ نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی۔
جب کہ جام عبدالکریم کا چھوٹا بھائی رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 6 ملزمان ناظم جوکھیو قتل کیس میں گرفتار ہیں۔ گرفتار ملزمان نے مقتول کا موبائل فون کنویں میں پھینکنے کا اعتراف کر لیا۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ لوگ کنویں میں کچرا ڈال کر جلاتے ہیں، غیر معمولی تپش کی وجہ سے کنویں میں موبائل فون نہیں ڈھونڈا جا سکا تاہم لوگوں کو کچرا جلانے سے روک دیا ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق کنواں ٹھنڈا ہونے کے بعد موبائل فون دوبارہ ڈھونڈا جائے گا۔
پولیس نے کیس میں اغوا کی دفعہ 365 بھی شامل کر لی ہے اور ایم این اے جام عبدالکریم کو بھی ملزمان میں شامل کرلیا ہے۔
ناظم جوکھیو قتل کیس میں گرفتار ملزمان کا بڑا انکشاف
12
نومبر 2021