نئے صدر مملکت اور کابینہ کی تشکیل کیلئے حکومتی اتحاد میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

15  اپریل‬‮  2022

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد کابینہ کی تشکیل اور صدر مملکت کے متعلق حکومتی اتحاد میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور سربراہ پی ڈی ایم اپنے اپنے موقف پر سختی سے قائم ہیں، جس کے باعث حکومتی اتحاد تاحال نئے صدر مملکت کے متعلق فیصلہ نہیں کر سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی صدر مملکت کیلئے آصف علی زرداری کا نام تجویز کر چکی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ سمیت مزید 9 وفاقی وزارتیں دینے پر اور چیئرمین سینیٹ کا عہدہ بھی پیپلز پارٹی کو دینے کیلئے تیار ہیں، لیکن صدر کے عہدے کیلئے پیپلز پارٹی کو نظر ثانی کا کہا گیا ہے۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ بننے کو بھی پارٹی رہنماؤں کی مشاورت سے مشروط کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کو گورنر پنجاب، سینئر وزیر سمیت پنجاب میں دیگر وزارتیں بھی ملیں گی۔ آئندہ عام انتخابات میں پنجاب کی قومی اور صوبائی اسمبلی پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فارمولا طے ہونا باقی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved