اپنے سابق شوہر یا اپنے بھائی کے سیاسی بیانات کی ذمہ دار نہیں ہوں، جمائما گولڈ اسمتھ

15  اپریل‬‮  2022

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے گھر کے باہر مظاہرے کرنے پر پاکستانیوں کی جانب سے اظہارِ تشویش کرنے پر کہا کہ بہت سے پاکستانی اچھے بھی ہیں۔

میرے بچوں کا بھی پاکستانی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، میرے بچے عام شہری ہیں جو سوشل میڈیا پر بھی موجود نہیں۔ جمائما نے ایک اور ٹوئٹ میں اپنی بات کی وضاحت میں یہ بھی کہا کہ انتہائی احترام کے ساتھ، میں اپنے سابق شوہر یا اپنے بھائی کے سیاسی اعمال یا بیانات کی ذمہ دار نہیں ہوں۔

<

اس سے قبل عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے گھر کے باہر مظاہرے کرنے پر پاکستانیوں کی جانب سے اظہارِ تشویش کرنے پر کہا کہ بہت سے پاکستانی اچھے بھی ہیں۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ میرے گھر کے باہر مظاہرے کیے جا رہے ہیں، ایسا لگ رہا ہے جیسے 90 کی دہائی کا لاہور ہے۔اُن کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ اُنہیں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز بیانیے کا سامنا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved