سعودی وزارت حج و عمرہ نے مقامی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور بیرون ممالک سے آنے والے زائرین سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران صرف ایک عمرے پرہی اکتفا کریں۔
سعودی خبررساں ادارےکے مطابق وزارت حج و عمرہ نے ٹوئٹر پیغام میں معتمرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں ہر شخص عمرہ کرنا چاہتا ہے، تاہم زائرین سے اپیل ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران ایک عمرے پر اکتفا کریں ۔
وزارت نے کہا کہ ان دنوں ایک عمرہ باہمی تعاون کی علامت اور اخلاق کی نشانی بھی ہے کہ آپ دوسروں کو خود پر ترجیح دیں۔