پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس میں کوئی فارن فنڈنگ نہیں،فرخ حبیب

15  اپریل‬‮  2022

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ہمارے اکاؤنٹس میں کوئی فارن فنڈنگ نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن  ممنوعہ فنڈنگ کا کیس سن رہی ہے، پی ٹی آئی ہر طرح سے تحقیقات میں تعاون کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیلئے بھی اسکروٹنی کمیٹیاں بنائی گئیں، پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا فیصلہ ایک ساتھ چلایا جائے، چاہتے ہیں کہ سماعت صرف پی ٹی آئی کی نہیں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی بھی ہونی چاہیے۔

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن  ہمارے کیس کے ساتھ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے کیس کا بھی فیصلہ سنائے، ہمارے اکاؤنٹس میں کوئی فارن فنڈنگ نہیں ہے۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ثابت کرے گی کہ وہ آزاد پاکستان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے اپنے مقدمے کی تفتیش کرنے والی ٹیم کو تبدیل کردیا ہے، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف تحقیقات کرنے والی ٹیم کو بھی بدل دیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف ایف آئی اے کے ملزم ہیں، تحریک انصاف آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پہلے ہی دن انہوں نے نیب کا ریکارڈ چوری کرنے کی کوشش کی، بجلی اور چینی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا جبکہ ہم نے اعلان کیا تھا کہ بجٹ تک اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہونے والا جلسہ  پاکستان کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا، ہم نے انتخابات کی طرف ہی بڑھنا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved