ہندوستان میں مسلمانوں کیلئے زمین تنگ، پاکستانی گانے سننے پر دو نوجوان گرفتار، ویڈیو وائرل

15  اپریل‬‮  2022

بھارتی ریاست اترپردیش میں اپنی دکان میں پاکستانی گانے سننے پر 16 اور 17 سالہ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اترپردیش کے ضلع بریلی میں اپنی دکان میں نعیم اور مستقیم نامی دو نوجوان پاکستانی گانے سُن رہے تھے، گانوں کے بول میں پاکستان زندہ باد آنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی لیڈر نے دیگر دکانداروں کے ہمراہ پولیس میں شکایت درج کرا دی۔

پولیس میں درج کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ لڑکے ایسے گانے سن رہے تھے جس میں پڑوسی ملک پاکستان کی تعریف کی جا رہی تھی اور ایک گانے میں پاکستان زندہ باد کے الفاظ بھی شامل تھے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جب ان لڑکوں کو گانے بند کرنے کے لیے کہا گیا تو دونوں نے نہ صرف جھگڑا کیا بلکہ بھارت کے بارے میں غلط الفاظ کا استعمال بھی کیا۔

زیر حراست نوجوانوں نے اعترافی بیان میں کہا کہ اپنی دکان میں ہم نے پاکستانی نغمات چلائے لیکن اندازہ نہیں تھا کہ اس کے یہ نتائج سامنے آئیں گے۔

واضح رہے کہ انڈیا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے اقلیتوں کے لیے زمین تنگ کردی ہے اور ان کے بنیادی حقوق بری طرح سلب کیے جا رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved