پی ٹی آئی کراچی جلسے کی تیاریاں عروج پر،عمران خان کی کارکنوں کو اہم ہدایت

15  اپریل‬‮  2022

پی ٹی آئی کراچی جلسے کی تیاریاں عروج پر ہیں،عمران خان نے  کارکنوں کیلئے  اہم ہدایت جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کل کراچی میں باغ جناح میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ باغ جناح میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں چالیس فٹ اونچا اور ڈیڑھ سو فٹ چوڑا اسٹیج بنالیا گیا، جلسہ گاہ کے اطراف شاہراہوں پر پی ٹی آئی کے پینافلیکس آویزاں کر دیے گئے۔

حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان تحریک انصاف 16 اپریل کو شہر قائد میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے، جہاں جلسے کے لیے مزار قائد سے بلمقابل باغ جناح کا انتخاب کیا گیا۔ جلسہ گاہ میں چالیس فٹ اونچا اور ڈیڑھ سوفٹ چوڑا مرکزی اسٹیج تیارکیا گیا ہے، جہاں ایک بڑی اسکرین بھی لگائی گئی ہے، مرکزی اسٹیج سے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اس مرتبہ باغ جناح گراونڈ کا زیادہ سے زیادہ حصے کو شرکاء کےلیے مختص کیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں ہرسو لائٹس اور اسپیکر لگا دیے گئے ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق جلسہ گاہ میں خواتین کے لیے الگ پنڈال جبکہ میڈیا کے لیے الگ کنٹینرز رکھے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ کے اطراف کی سڑکوں پر بھی پینافلیکس آویزاں کیے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ کے قریب گراونڈ کو پارکنگ کے لیے مختص کیا گیا، جہاں بس شٹل سروس کے زریعے شرکا کو جلسہ گاہ تک لایا جائے گا۔ جلسہ کی سیکیورٹی کے لیے پی ٹی آئی کے رضاکاروں کے علاوہ سندھ پولیس کی نفری بھی بڑی تعداد میں موجود ہوگی۔ جلسے میں آنے والے افراد کو واک تھرو گیٹ سے گزر کر اندر داخل ہونے دیئے جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی میں ہمارے جلسے میں شرکت کے لیے آنے  والوں سے میری گزارش ہے کہ وہ قومی پرچم اپنے ساتھ لے کر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ عوامی جلسے امریکی شہہ پر مقامی میر جعفروں کی معاونت سے حکومتیں بدلنےکے خلاف جنگ ہے۔

سابق وزیر اعظم نے عوامی مظاہروں کو پاکستان کی خودمختاری اور حقیقی جمہوریت کی جنگ قرار دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved