نیب کی شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی استدعا

12  ‬‮نومبر‬‮  2021

لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کے 2 گواہوں کو 19نومبر کو طلب کرلیا، نیب نے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی استدعا کر دی۔
آج احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی جس میں حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دی گئی۔ نیب کے تین گواہوں پر نصرت شہباز کی حد تک دوبارہ جرح کی گئی۔دوران سماعت نیب کے سینیر وکیل خلیق الزماں نے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر آپ کی استدعا کو دیکھیں گے۔
عدالت نے شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی اور نیب کے دو گواہوں کو 19 نومبر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔یاد رہے اس سے پہلے سماعت میں لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved