پنجاب اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری

15  اپریل‬‮  2022

پنجاب اسمبلی کے کل ہونے والےاجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

ایجنڈے کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا جس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کریں گے۔

ایجنڈے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہوگا۔

خیال رہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار ہیں جبکہ چوہدری پرویز الٰہی پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے متفقہ امیدوار ہیں۔

دونوں جانب سے اپنی اپنی جیت کے متضاد دعوے  کیے جا رہے ہیں۔  چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے 189 ارکان جبکہ حمزہ شہباز شریف نے  200 سے زائد ارکان اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔

وزیرا علیٰ بننے کیلئے کل 186 ووٹ درکار ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved