تخت لاہور کا فیصلہ آج ہو گا، کس کے پاس کتنے ووٹ ہیں؟

15  اپریل‬‮  2022

آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت آج ساڑھے صبح 11 بجے ہوگا۔

وزارت اعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار ہیں، جبکہ دوسری جانب چوہدری پرویز الٰہی پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے متفقہ امیدوار ہیں۔

وزارت اعلیٰ کیلئےدونوں امیدواروں کی جانب سے اپنی جیت کے متضاد دعوے کئے جا رہے ہیں۔ سابق حکومتی اتحاد کے امیدوار  چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے 189 جبکہ حمزہ شہباز کی جانب سے 200 سے زائد ارکان اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا جا رہاہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 اراکین پر مشتمل ہے، موجودہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 183 جبکہ مسلم لیگ ن کے ارکان کی کل تعداد 166 ہے۔

دیگر جماعتوں کی بات کریں توپنجاب اسمبلی میں  مسلم لیگ ق کے اراکین کی تعداد 10، پیپلز پارٹی  کے 7، راہ حق کے 1  جبکہ آزاد  اراکین کی تعداد چار ہے۔ وزیراعلیٰ بننے کیلئے 186 ووٹ درکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کی تعداد 21 جبکہ مسلم لیگ ن کے ناراض اراکین کی تعداد 5 ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved