سندھ ہاؤس حملہ کیس،پی ٹی آئی کے 2 مستعفی ارکان کی عبوری ضمانت منظور

15  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی عطا اللہ اور فہیم خان کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں پر 26 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ ہائی کورٹ پر حملے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے مستعفی ہونے والے ارکان قومی اسمبلی عطا اللہ اور فہیم خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزاروں کی جانب سے فیصل چوہدری اور علی رضا بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔

عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا جبکہ دونوں مستعفی ارکان کی پچاس، پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 26 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved