حکومت سندھ کا بلقیس ایدھی کی تدفین سرکاری سطح پر کرنیکا فیصلہ

15  اپریل‬‮  2022

حکومت سندھ  نے عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن بلقیس ایدھی کی تدفین سرکاری سطح پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتائی ہے جو ان کے انتقال کے فوراً بعد ایدھی ہوم میٹھادر پہنچے جہاں انہوں ںے فیصل ایدھی اور سعد ایدھی سمیت غمزدہ خاندان کے دیگر افراد سے اظہار تعزیت کیا۔

سید مراد علی شاہ کے ہمراہ صوبائی مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی تھے۔ دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر بلقیس ایدھی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور صوبائی حکومت و پارٹی قیادت کی جانب سے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ ایدھی صاحب کا پورا خاندان فلاحی کاموں میں مصروف ہے، ایدھی صاحب کی آخری رسومات بھی سرکاری سطح پر ادا کی گئی تھیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کوشش ہے کہ بلقیس ایدھی کی آخری رسومات بھی اسی ہی طرح سے ادا کی جائیں۔

واضح رہے کہ بلقیس ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر میمن مسجد میں ادا کی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved