عمران خان نے ساکھ بچانے کیلئے ملکی مفادات کو داؤ پر لگا دیا، شیری رحمٰن

15  اپریل‬‮  2022

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے عمران خان نے اپنے ساکھ بچانےکیلئے خارجہ پالیسی اور ملکی مفادات کو داؤ پر لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق شیری رحمٰن نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا عمران خان ملک کے وزیراعظم رہے۔ جب کوئی وزیراعظم بنتا ہے تو وفاداری کا حلف اٹھاتا ہے۔ وزیراعظم کو ملکی مفادات کو ترجیح دینا ہوتی ہے۔ عمران خان نےاپنی ساکھ بچانے کیلئےخارجہ پالیسی کو داؤ پر لگا دیا۔ عمران خان پہلے اپوزیشن کو چور ڈاکو کہتے رہے پھر بیرونی سازش کا معاملہ بنایا لیکن نیشنل سکیورٹی کونسل کے اعلامیہ میں سازش کا کوئی ذکر نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ سے سازش کا معاملہ بے نقاب ہو گیا۔

شیری رحمٰن نے کہا مراسلے کو اپوزیشن کے ساتھ جوڑ کر سازش کی کوشش کی گئی۔ کہا گیا اپوزیشن نے عالمی طاقتوں سے مل کر سازش کی۔ سب واضح ہو گیا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی تھی۔ کل کی وضاحت سے بہت سی چیزیں بےنقاب ہو گئیں، ابھی مزید ہوں گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved