پاکستان کا مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار

15  اپریل‬‮  2022

پاکستان نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فورسز کی کاروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق گزشتہ روز مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 152 افراد زخمی ہوئے جبکہ 300 سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کا رمضان میں نمازیوں پر یہ حملہ نہ صرف قابل مذمت حملہ ہے، بلکہ  یہ انسانی اقدار اور انسانی حقوق کے قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے تشدد میں اضافہ افسوسناک ہے، عالمی برادری بے گناہ فلسطینیوں کی جانوں کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کرے۔عالمی برادری بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کو برقرار رکھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ  پاکستان فلسطینی کاز کیلئے اپنی مستقل اور دو ٹوک حمایت کا اعادہ کرتا ہے، اور ہم فلسطینی عوام کیلئے دو ریاستی حل کے اصولی موقف پر قائم ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved