وزیر اعظم شہباز شریف نے راول چوک فلائی اوور کا دورہ کیا جہاں انہیں جاری تعمیراتی کام پر تفصیلی بریفنگ دی گی ، وزیراعظم نے منصوبےکی تاخیرمیں تحقیقات کی ہدایت دیدی۔
وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ کمپنی کی نااہلی کی وجہ سےمنصوبےکاکام مکمل نہ ہوسکا، کمپنی کونااہلی کےباعث بلیک لسٹ کیوں نہیں کیاگیا؟،منصوبےکی تحقیقات تھرڈپارٹی سےکرائی جائیں،ماضی میں اس طرح کےمنصوبے 6ماہ میں مکمل کیےگئے، عوامی دلچسپی کےمنصوبوں کوبروقت مکمل کیاجاناچاہیے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سےعوام کومشکلات کاسامناہے، منصوبےکاآغازاکتوبر 2020میں ہواتھالیکن مکمل نہیں ہوسکا، غریب عوام کاپیسہ ضائع کیاجارہاہے، غیرذمہ داری کی انتہاکی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ منصوبےکی تکمیل میں کوالٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا۔