کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ اسمبلی آکر ماحول خراب کر سکے گا، دوست محمد مزاری

16  اپریل‬‮  2022

پنجاب میں نیا وزیرِاعلیٰ کون ہو گا؟ پرویز الہٰی یا حمزہ شہباز، اس بات کا فیصلہ آج ہونے جا رہا ہے۔

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کہا کہ  نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ آج ہو گی اور نتیجہ بھی آج ہی آئے گا، کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ اسمبلی آکر ماحول خراب کر سکے گا۔ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ  تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ تعاون کریں اور نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے عمل کو  پر امن طور پر چلنے دیں ، تمام عمل انتہائی صاف اور شفاف ہوگا ، میؑڈیا کے نمائندگان اسمبلی کے اندر اور باہر موجود ہونگے جو کچھ ہوگا ان کے سامنے ہوگا۔

دوست محمد مزاری کا کہنا تھا کہ  کچھ لوگوں کی  کوشش ہو گی کہ ماحول ایسا پیدا کیا جائے  کہ معاملہ التواء کا شکار ہو جائے ۔ آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف ارکان ووٹ ڈال سکتے ہیں ،  بعد ازاں ان کے پارٹی چیف   کارروائی کر سکیں گے ۔ امن و امان سے متعلق  کل آئی جی پنجاب سے میٹنگ  ہوئی تھی ، وہ تمام معاملے کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں ، سکیورٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved