راجہ پرویز اشرف کے بعد ایاز صادق نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

16  اپریل‬‮  2022

مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے بھی گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے اپنے کاغذات جمع کروائے تھے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن 12 بجے طلب کرلیا گیا ہے جس میں قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف اور ن لیگ کے رہنما سردار ایاز صادق نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں ، اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے دیے گئے مقررہ وقت تک صرف راجہ پرویز اشرف نے ہی کاغذات جمع کروائے جبکہ وقت ختم ہونے سے دو منٹ پہلے ایاز صادق نے اپنے کاغذ جمع کروائے جس کے بعد ان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

اس حوالے سے حکومتی ارکان کا کہنا ہے کہ ایاز صادق کو بظور اسپیکر کے امیدوار پیش کرنا ن لیگ کی حکمت عملی کا حصہ ہے، ان کے کاغذ واپس لینے پر راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ سپیکر منتخب ہونگے۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے تجویز اور تائید کنندہ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور نوید قمر تھے جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ سے انکار کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved