حکومت نے نیب کو ختم کرنے کا طریقہ کار بتا دیا

16  اپریل‬‮  2022

مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے نیب کا ختم کرنے کا ظریقہ کار بتا دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن رہنما راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ نیب کا ادارہ انتقام کے لیے بنایا گیا تھا لیکن ہم کسی سے انتقام نہیں لیں گے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ احتساب کسی بھی معاشرے کے لیے بہت ضروری ہے، نیب کا ادارہ قائم رہے گا لیکن اس کا نام تبدیل کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ شہزاد سلیم کو دوبارہ ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گریڈ 21 کے افسر شہزاد سلیم کا گزشتہ برس 23 دسمبر کو تبادلہ کر کے اویئرنیس اینڈ پریونشن (اے اینڈ پی) ڈویژن نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں تعینات کیا گیا تھا۔

ان کی جگہ گریڈ 21 کے ہی جمیل احمد کو ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور تعینات کیا گیا تھا جو اس سے قبل وفاقی سیکریٹری سمیت اہم ذمہ داریاں ادا کرچکے تھے اور 5 ماہ قبل ہی بیورو کا حصہ بنے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved