ایوان میں ہنگامہ آرائی کے ذمہ دار آئی جی پنجاب ہیں ، پرویز الٰہی

16  اپریل‬‮  2022

وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے امیدوار پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ہونے والے اجلاس میں ہنگامہ آرائی، اسپیکر پر حملے کا ذمہ آئی جی پنجاب کو قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا، پولیس کیسے ایوان کے اندر داخل ہوئی ہے۔پرویز الہیٰ نے کہا کہ اس واقعے کے ذمہ دار آئی جی پنجاب ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی جی پنجاب کو ایوان میں بلا کر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور آئی جی کو ایک ماہ کی سزا دی جائے گی۔

اس سے قبل اراکین کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے بال کھینچے گئے اور دھکے بھی دیے گئے۔ ہنگامہ آرائی، بدنظمی کے باعث اجلاس روک دیا گیا۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس اسمبلی ہال میں داخل ہوگئی اور پنجاب اسمبلی کو گھیرے میں لے لیا۔ آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار بھی اسمبلی پہنچ گئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved